اسلام آباد ۔ 26 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر پاور ڈویژن سردار اویس احمد خان لغاری نے کہا ہے کہ پاور ڈویژن متبادل توانائی کے شعبہ میں تحقیق اور موجودہ صلاحیت کے جائزہ کے لئے قابل تجدید توانائی انسٹی ٹیوٹ قائم کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ وہ عالمی بینک اور انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کے وفد سے گفتگو کر رہے تھے جس نے جنوبی ایشیاءکے لئے عالمی بینک کی …
وفاقی وزیر پاور ڈویژن سردار اویس احمد خان لغاری کی عالمی بینک اور انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کے وفد سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 26 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر پاور ڈویژن سردار اویس احمد خان لغاری نے کہا ہے کہ پاور ڈویژن متبادل توانائی کے شعبہ میں تحقیق اور موجودہ صلاحیت کے جائزہ کے لئے قابل تجدید توانائی انسٹی ٹیوٹ قائم کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ وہ عالمی بینک اور انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کے وفد سے گفتگو کر رہے تھے جس نے جنوبی ایشیاءکے لئے عالمی بینک کی نائب صدر انیتے ڈکسن اور انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کی خطے کیلئے نائب صدر سنی زانا سٹوئی جیکوک کر رہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ انسٹی ٹیوٹ حکومت کے لئے پالیسی معاملات کی تیاری میں بھی مدد دے گا۔ انہوں نے کہا کہ قابل تجدید توانائی کے وسائل سے استفادہ اور عوام کو ان کی فراہمی کے لئے حکومت نے قابل تجدید توانائی کی پیداوار کے لئے آئندہ مسابقتی بولی کرانے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے عالمی بینک اور آئی ایف سی سے درخواست کی کہ وہ پاکستان میں قابل تجدید توانائی کے انسٹی ٹیوٹ کے قیام کے لئے تعاون کریں۔








