پاک بحریہ کے جہازوں پی این ایس نصر اور پی این ایس خیبر کا کینیا کی بندرگاہ ممباسا اور تنزانیہ کی بندرگاہ دارالسلام کا دورہ

اسلام آباد ۔ 26 جنوری (اے پی پی) پاک بحریہ کے جہازوں پی این ایس نصر اور پی این ایس خیبر نے کینیا کی بندرگاہ ممباسا اور تنزانیہ کی بندرگاہ دارالسلام کا دورہ کیا۔پاک بحریہ کے یہ جہاز مشرقی افریقی ممالک اور بحرِ ہند کے جزیرہ نما ممالک کے خیر سگالی اور تربیتی دورے پر ہیں۔اس خیر سگالی و تربیتی دورے کا مقصد مشرقی افریقہ کے دوست ممالک اور پاکستان …

اسلام آباد ۔ 26 جنوری (اے پی پی) پاک بحریہ کے جہازوں پی این ایس نصر اور پی این ایس خیبر نے کینیا کی بندرگاہ ممباسا اور تنزانیہ کی بندرگاہ دارالسلام کا دورہ کیا۔پاک بحریہ کے یہ جہاز مشرقی افریقی ممالک اور بحرِ ہند کے جزیرہ نما ممالک کے خیر سگالی اور تربیتی دورے پر ہیں۔اس خیر سگالی و تربیتی دورے کا مقصد مشرقی افریقہ کے دوست ممالک اور پاکستان کے مابین دوستانہ تعلقات کو مزید بہتر بنانا اور حکومتِ پاکستان کی خارجہ پالیسی کے مقاصد کے حصول میں کردار ادا کرنا ہے۔ان مقاصد کے حصول کے لئے پاک بحریہ کے جہاز حال ہی میں سیشلز کی بندرگاہ وکٹوریا اور ماریشیئس کی بندرگاہ لوئس کا دورہ کر چکے ہیں۔تنزانیہ اور کینیا کی بندرگاہوں پر پہنچنے پر میزبان بحری افواج نے جہازوں کا پُرتپاک استقبال کیا۔تنزانیہ آمد کے موقع پر تنزانیہ کی نیوی نے اپنا بحری جہاز ٹیمبو تنزانیہ کے پانیوں میں بھیج کر پی این ایس خیبر کا خیر مقدم کیا۔