اسلام آباد ۔ 26 جنوری (اے پی پی) وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات کے زیر اہتمام جمعہ کو ”رائزنگ پاکستان کمپین“ کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا جس میں 2013ءسے لے کر 2018ءتک ملک کی اقتصادی ترقی کے حوالہ سے بین الاقوامی برادری کو روشناس کرایا جائے گا تاکہ دنیا بھر میں ملک کا مثبت تشخص اجاگر کیا جا سکے۔ یہاں منصوبہ بندی کمیشن میں رائزنگ پاکستان کمپین کا …
وفاقی وزیر پروفیسر احسن اقبال کا وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات کے زیر اہتمام ”رائزنگ پاکستان کمپین“ کی افتتاحی تقریب سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 26 جنوری (اے پی پی) وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات کے زیر اہتمام جمعہ کو ”رائزنگ پاکستان کمپین“ کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا جس میں 2013ءسے لے کر 2018ءتک ملک کی اقتصادی ترقی کے حوالہ سے بین الاقوامی برادری کو روشناس کرایا جائے گا تاکہ دنیا بھر میں ملک کا مثبت تشخص اجاگر کیا جا سکے۔ یہاں منصوبہ بندی کمیشن میں رائزنگ پاکستان کمپین کا افتتاح کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے کہا کہ 2013ءمیں ملک میں 20، 20 گھنٹے لوڈ شیڈنگ ایک معمول تھی جس کی وجہ سے بچوں کا سکول جانا، مزدوروں کا کارخانے جانا، دفاتر میں کام کاج، زراعت کے شعبہ میں کسانوں کو مشکلات اور ہسپتالوں میں مریضوں کو پریشانیوں کا سامنا تھا، توانائی بحران کے باعث ملک کا نظام تتر بتتر تھا، ان حالات میں حکومت نے توانائی بحران کے حل کیلئے غیر معمولی اقدامات کئے جس کے نتیجہ میں آج ملک میں 20، 22 گھنٹے سے زیادہ بجلی دستیاب ہے، ہماری صنعتی پیداوار گذشتہ 9 سال کے مقابلہ میں سب سے زیادہ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی معیشت تیزی سے ترقی کر رہی ہے، زرعی پیداوار بھی بڑھی ہے۔








