اسلام آباد ۔ 26 جنوری (اے پی پی) رواں مالی سال 2017-18ءکی پہلی ششماہی کے دوران غذائی اجناس کی قومی برآمدات میں 16.8 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال میں جولائی تا دسمبار 2017ءکے دوران غذائی اجناس کی برآمدات 1.93 ارب ڈالر تک بڑھ گئیں جبکہ گذشتہ مالی سال میں جولائی تا دسمبر 2016ءکے دوران برآمدات کا …
غذائی اجناس کی قومی برآمدات میں 16.8 فیصد اضافہ، پی بی ایس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 26 جنوری (اے پی پی) رواں مالی سال 2017-18ءکی پہلی ششماہی کے دوران غذائی اجناس کی قومی برآمدات میں 16.8 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال میں جولائی تا دسمبار 2017ءکے دوران غذائی اجناس کی برآمدات 1.93 ارب ڈالر تک بڑھ گئیں جبکہ گذشتہ مالی سال میں جولائی تا دسمبر 2016ءکے دوران برآمدات کا حجم 1.65 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اس طرح گذشتہ مالی سال کے ابتدائی چھ ماہ کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران غذائی اجناس کی ملکی برآمدات میں 16 فیصد سے زائد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔








