ریاض ۔ 26 جنوری (اے پی پی) سعودی عرب کے محکمہ مال نے واضح کیا ہے کہ 2017ء10ماہ کے دوران 37لاکھ موبائل درآمد کئے گئے۔ سعودی اخبار کے مطابق محکمہ کی جانب سے جاری کردہ عدادو شمار کے مطابق 2017ءکے ابتدائی 10ماہ کے دوران چین سے درآمد میں اضافہ ہوا جہاں سے 56 فیصد تک موبائل درآمد کئے گئے۔ ویتنام سے 46 فیصد کے بجائے 39 فیصد موبائل درآمد کئے …
سعودی عرب میں 10ماہ کے دوران 37لاکھ موبائل درآمد کئے گئے

مزید خبریں
ریاض ۔ 26 جنوری (اے پی پی) سعودی عرب کے محکمہ مال نے واضح کیا ہے کہ 2017ء10ماہ کے دوران 37لاکھ موبائل درآمد کئے گئے۔ سعودی اخبار کے مطابق محکمہ کی جانب سے جاری کردہ عدادو شمار کے مطابق 2017ءکے ابتدائی 10ماہ کے دوران چین سے درآمد میں اضافہ ہوا جہاں سے 56 فیصد تک موبائل درآمد کئے گئے۔ ویتنام سے 46 فیصد کے بجائے 39 فیصد موبائل درآمد کئے گئے۔ چین سے موبائل کی درآمدپر اوسط لاگت 725ریال آئی۔ 2016ء میں یہ لاگت 538 ریال تھی۔ 35 فیصد اضافہ ہوا۔ ویتنام سے ایک موبائل کی درآمد کی اوسط لاگت 364.4 ریال آئی جبکہ 2016ء میں یہ لاگت 313ریال تھی۔ ویتنام کے مقابلے میں چین سے موبائل کی درآمد میں بھی اضافہ ہوا۔








