بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت بچوں کے تحفظ کیلئے ملک گیر مہم (آج) شروع ہو گی

اسلام آباد ۔ 26 جنوری (اے پی پی)بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (آج) ہفتہ سے اپنے ہیڈ کوارٹر اور دیگر ضلعی و تحصیل دفاتر میں بچوں کے تحفظ کیلئے ملک گیر مہم کا آغاز کر رہا ہے۔ اس مہم کی منصوبہ بندی سماجی ذمہ داری کے تصور کے تحت کئی گئی ہے جو معاشرے کے تمام طبقات کو اس حوالہ سے مناسب اقدامات کی طرف راغب کرے گی۔ اس مہم کا …

اسلام آباد ۔ 26 جنوری (اے پی پی)بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (آج) ہفتہ سے اپنے ہیڈ کوارٹر اور دیگر ضلعی و تحصیل دفاتر میں بچوں کے تحفظ کیلئے ملک گیر مہم کا آغاز کر رہا ہے۔ اس مہم کی منصوبہ بندی سماجی ذمہ داری کے تصور کے تحت کئی گئی ہے جو معاشرے کے تمام طبقات کو اس حوالہ سے مناسب اقدامات کی طرف راغب کرے گی۔ اس مہم کا آغاز 40 اضلاع کے اراکین پارلیمنٹ اپنے اپنے متعلقہ حلقوں میں جلسوں کے ذریعے کریں گے۔ اس حوالہ سے اہم تقریب کا انعقاد بی آئی ایس پی ہیڈ کوارٹر میں کیا جائے گا جس کی صدارت وزیر مملکت و چیئرپرسن بی آئی ایس پی ماروی میمن کریں گی۔ اس مہم میں اراکین پارلیمنٹ، تعلیمی شعبہ سے تعلق رکھنے والے افراد، سول سوسائٹی، میڈیا، ساحل، یونیسیف، یو این ویمن، آکسفیم انٹرنیشنل جیسے بچوں کے تحفظ کیلئے کام کرنے والے غیر سرکاری اور بین الاقوامی ادارے اور بی آئی ایس پی کی مستحق خواتین شرکت کریںگی۔ اس مہم کے تحت تمام اسٹیک ہولڈرز بچوں کو تحفظ فراہم کرنے کے حوالے سے اپنے عزم کا اظہار کریں گے۔