اسلام آباد ۔ 26 جنوری (اے پی پی)وزیر مملکت برائے خزانہ رانا محمد افضل خان نے کہا ہے کہ پاکستان اٹلی کیساتھ اقتصادی تعاون کے مزید فروغ اور تمام شعبوں میں پارٹنرشپ کا خواہاں ہے۔یہ بات انہوں نے پاکستان میں اٹلی کے سفیر مونٹیکورو سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے جمعہ کو یہاں ان سے ملاقات کی۔ بات چیت کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ تجارت …
وزیر مملکت خزانہ رانا محمد افضل خان کی اٹلی کے سفیر مونٹیکورو سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 26 جنوری (اے پی پی)وزیر مملکت برائے خزانہ رانا محمد افضل خان نے کہا ہے کہ پاکستان اٹلی کیساتھ اقتصادی تعاون کے مزید فروغ اور تمام شعبوں میں پارٹنرشپ کا خواہاں ہے۔یہ بات انہوں نے پاکستان میں اٹلی کے سفیر مونٹیکورو سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے جمعہ کو یہاں ان سے ملاقات کی۔ بات چیت کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ تجارت اور تعاون کو فروغ دینے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران پاک اٹلی مشترکہ اقتصادی کمیشن سیشن کیلئے تیاریوں اور انتظامات کا جائزہ لیا گیا جو رواں ماہ 29جنوری کو روم میں منعقد ہو رہا ہے۔ وزیر مملکت رانا افضل نے کہا کہ وہ جے ای سی میں شرکت کیلئے پر امید ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اٹلی کیساتھ اقتصادی تعاون کو مزید فروغ دینے اور تمام شعبوں میں پارٹنرشپ کا خواہاں ہے۔








