مرکنٹائل ایکس چینج میں 8.390 ارب روپے کے سودے

کراچی ۔ 26 جنوری (اے پی پی) پا کستان مرکنٹا ئل ایکسچینج لمیٹڈ (پی ایم ای ایکس) کموڈٹی انڈیکس 3,397 کی سطح پر بند ہوا۔ جمعہ کو جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق میٹلز، انرجی اورکوٹس/فاریکس کے 8.350 ارب روپے مالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد 13,127 رہی،سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 3.267 ارب روپے تھی جبکہ کرنسیز کے بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں …

کراچی ۔ 26 جنوری (اے پی پی) پا کستان مرکنٹا ئل ایکسچینج لمیٹڈ (پی ایم ای ایکس) کموڈٹی انڈیکس 3,397 کی سطح پر بند ہوا۔ جمعہ کو جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق میٹلز، انرجی اورکوٹس/فاریکس کے 8.350 ارب روپے مالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد 13,127 رہی،سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 3.267 ارب روپے تھی جبکہ کرنسیز کے بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 2.839 ارب روپے, ڈی جے کے سودوں کی مالیت 765.790 ملین روپے, ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 383.402 ملین روپے, پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 363.538 ملین روپے, چاندی کے سودوں کی مالیت 279.234 ملین روپے, این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت 240.286 ملین روپے, قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 137.598 ملین روپے, کاپرکے سودوں کی مالیت 48.149 ملین روپے, برینٹ خام تیل کے سودوں کی مالیت 14.742 ملین روپے اور ایس پی 500 کے سودوں کی مالیت 10.682 ملین روپے رہی،ایگریکلچرل کموڈٹیزمیں کاٹن کی 53 لاٹس کے سودے ہوئے جن کی مالیت 24.017 ملین روپے اور لال مرچ کی 90,120 لاٹس کے سودے ہوئے جن کی مالیت 15.824 ملین روپے تھی۔