اسلام آباد ۔ 28 جنوری (اے پی پی) سردیوں کا معروف پھل کینو وٹامن اے، بی اور سی کے علاوہ فاسفورس اور مینگنیز سے بھر پور ہوتا ہے جو بہت سی بیماریوں سے تحفظ میں مدد فراہم کرتا ہے۔ طبی ماہرین نے کہا کہ کینو کے باقاعدگی سے استعمال کے ذریعے آنکھوں کی بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے جبکہ کینو انسانی جسم میں قوت مدافعت کو بڑھانے میں بھی …
کینو بہت سی بیماریوں سے تحفظ میں مدد فراہم کرتا ہے ماہرین

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 28 جنوری (اے پی پی) سردیوں کا معروف پھل کینو وٹامن اے، بی اور سی کے علاوہ فاسفورس اور مینگنیز سے بھر پور ہوتا ہے جو بہت سی بیماریوں سے تحفظ میں مدد فراہم کرتا ہے۔ طبی ماہرین نے کہا کہ کینو کے باقاعدگی سے استعمال کے ذریعے آنکھوں کی بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے جبکہ کینو انسانی جسم میں قوت مدافعت کو بڑھانے میں بھی معاون ثابت ہوتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پر ایک سو گرام کینو میں 53.2 ملی گرام وٹامن سی پایا جاتا ہے۔








