کراچی ۔ یکم فروری (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 206.43 پوائنٹس کے اضافے سے 44255.48 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 2 ارب 3 کروڑ 72 لاکھ 2 ہزار 846 روپے کا اضافہ ہوگیا تاہم تجارتی حجم میں 2 ارب 12 کروڑ 55 لاکھ 11 ہزار 981 روپے کی کمی رونماءہوئی۔ اسی طرح خرید و …
پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان، انڈیکس 206.43 پوائنٹس کے اضافے سے 44255.48 پوائنٹس پر بند

مزید خبریں
کراچی ۔ یکم فروری (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 206.43 پوائنٹس کے اضافے سے 44255.48 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 2 ارب 3 کروڑ 72 لاکھ 2 ہزار 846 روپے کا اضافہ ہوگیا تاہم تجارتی حجم میں 2 ارب 12 کروڑ 55 لاکھ 11 ہزار 981 روپے کی کمی رونماءہوئی۔ اسی طرح خرید و فروخت میں بھی 6 کروڑ 2 لاکھ 75 ہزار 330 حصص کی مندی دیکھی گئی۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کو پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 44100 اور 44200 پوائنٹس کی دو بالائی نفسیاتی حدیں عبور کرتے ہوئے 206.43 پوائنٹس کے اضافے سے 44255.48 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 122.21 پوائنٹس کی تیزی سے 22141.02 پوائنٹس پر بند ہوا۔








