پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 3,337 کی سطح پر بند

کراچی ۔ یکم فروری (اے پی پی)پا کستان مرکنٹا ئل ایکسچینج لمیٹڈ میں پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 3,337 کی سطح پر بند ہوا۔ جمعرات کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق میٹلز، انرجی اورکوٹس/فاریکس کے 8.079بلین روپے مالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد 12,794رہی۔ سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 3.298 بلین روپے تھی جبکہ کرنسیز کے بذریعہ کوٹس ہونے والے …

کراچی ۔ یکم فروری (اے پی پی)پا کستان مرکنٹا ئل ایکسچینج لمیٹڈ میں پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 3,337 کی سطح پر بند ہوا۔ جمعرات کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق میٹلز، انرجی اورکوٹس/فاریکس کے 8.079بلین روپے مالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد 12,794رہی۔ سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 3.298 بلین روپے تھی جبکہ کرنسیز کے بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 1.551 بلین روپے،کاپرکے سودوں کی مالیت 1.202بلین روپے، ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت483.051 ملین روپے، ڈی جے کے سودوں کی مالیت 465.958 ملین روپے، پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 405.559 ملین روپے، چاندی کے سودوں کی مالیت 336.356 ملین روپے، این ایس ڈی کیو 100کے سودوں کی مالیت 118.512 ملین روپے، ایس پی 500 کے سودوں کی مالیت 94.710 ملین روپے، قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 84.209 ملین روپے اورخام تیل کے سودوں کی مالیت 9.409 ملین روپے رہی۔