کٹھ پتلی انتظامیہ نے مارچ روکنے کیلئے سرینگر اورشوپیاں میں پابندیاں عائد کردیں

سرینگر ۔ 2 فروری (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیں کٹھ پتلی انتظامیہ نے جمعہ کو شوپیاں قصبے کی طرف مارچ کو روکنے کیلئے سرینگر اور شوپیاں میں پابندیاں عائد کر دیں ۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مارچ کی کال سیدعلی گیلانی ، میر واعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل مشترکہ حریت قیادت نے ضلع میں بھارتی فوجیوں کی حالیہ پر تشدد کارروائیوں کے دوران شہیدہونیوالے شہریوں کے اہلخانہ سے …

سرینگر ۔ 2 فروری (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیں کٹھ پتلی انتظامیہ نے جمعہ کو شوپیاں قصبے کی طرف مارچ کو روکنے کیلئے سرینگر اور شوپیاں میں پابندیاں عائد کر دیں ۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مارچ کی کال سیدعلی گیلانی ، میر واعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل مشترکہ حریت قیادت نے ضلع میں بھارتی فوجیوں کی حالیہ پر تشدد کارروائیوں کے دوران شہیدہونیوالے شہریوں کے اہلخانہ سے اظہار ہمدردی کیلئے دیتھی ۔