چین کے صدر سے اور برطانوی وزیر اعظم کی ملاقات

بیجنگ ۔ 2 فروری (اے پی پی) چین کے صدر شی جن پنگ نے بیجنگ میں چین کے دورے پر آئی ہوئی برطانیہ کی وزیر اعظم تھریسا مے سے ملاقات کی۔چینی ذرائع ابلاغ کے مطابق ملاقات کے موقع پر صدر شی جن پنگ نے کہا کہ نئے دور میں چین برطانیہ کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنا چاہتا ہے۔ دونوں ممالک کے عوام کے لیے فوائد میں اضافہ کرنا چاہتا …

بیجنگ ۔ 2 فروری (اے پی پی) چین کے صدر شی جن پنگ نے بیجنگ میں چین کے دورے پر آئی ہوئی برطانیہ کی وزیر اعظم تھریسا مے سے ملاقات کی۔چینی ذرائع ابلاغ کے مطابق ملاقات کے موقع پر صدر شی جن پنگ نے کہا کہ نئے دور میں چین برطانیہ کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنا چاہتا ہے۔ دونوں ممالک کے عوام کے لیے فوائد میں اضافہ کرنا چاہتا ہے اور دنیا کی خوشحالی اور استحکام کے لئے مزید خدمات اور کردار ادا کرنا چاہتا ہے۔معلوم ہوا ہے کہ یہ ملاقات جی ٹونٹی ہانگ چو سمٹ اور ہیمبرگ سمٹ کے بعد چینی صدر شی جن پنگ اور برطانوی وزیر اعظم تھریسا مے کے درمیان تیسری ملاقات ہے۔ برطانوی وزیر اعظم نے کہا کہ چینی صدر شی جن پنگ کی جانب سے گزشتہ سال عالمی اقتصادی فورم میں کی گئی تقریر کو عالمی برادری نے بڑا سراہا ہے۔