قاہرہ ۔ 2 فروری (اے پی پی) عرب لیگ کے وزراءخارجہ نے تمام ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سلامتی کونسل کی 1980 میں منظور کی گئی قرارداد 478 پر عمل کرتے ہوئے بیت المقدس شہر میں سفارتی مشن قائم کرنے سے احتراز کریں۔قاہرہ میں عرب لیگ کے صدر دفتر میں ہونے والے خصوصی اجلاس کے دوران عرب وزراءخارجہ نے اقوام متحدہ کی اس قرارداد کا خیر مقدم کیا …
تمام ممالک سلامتی کونسل کی قرارداد 478 پر عمل کرتے ہوئے بیت المقدس میں سفارتی مشن قائم کرنے سے احتراز کریں، عرب لیگ

مزید خبریں
قاہرہ ۔ 2 فروری (اے پی پی) عرب لیگ کے وزراءخارجہ نے تمام ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سلامتی کونسل کی 1980 میں منظور کی گئی قرارداد 478 پر عمل کرتے ہوئے بیت المقدس شہر میں سفارتی مشن قائم کرنے سے احتراز کریں۔قاہرہ میں عرب لیگ کے صدر دفتر میں ہونے والے خصوصی اجلاس کے دوران عرب وزراءخارجہ نے اقوام متحدہ کی اس قرارداد کا خیر مقدم کیا جس کے مطابق بیت المقدس شہر کی پوزیشن یا آبادی کے تناسب میں تبدیلی کے حوالے سے کیے جانے والے فیصلے یا اقدامات غیر قانونی ہیں اور انہیں سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کی تعمیل میں منسوخ کیا جانا چاہیے۔عرب وزراء خارجہ نے ایک بار پھر باور کرایا کہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے اور وہاں سفارتی مشنوں کو منتقل کرنے کے حوالے سے کوئی بھی فیصلہ یکسر مسترد کیا جائے گا اس لیے کہ یہ بین الاقوامی قوانین اور عالمی قراردادوں کی مخالفت ہے۔اجلاس کے بعد وزراءخارجہ کی جانب سے جاری بیان میں امن کو بطور اسٹریجک آپشن تھامے رکھنے اور عرب اسرائیل تنازع 2002 ءکے عرب امن منصوبے کے مطابق حل کرنے کی تاکید کی گئی ہے۔








