مکة المکرمہ ۔ 2 فروری (اے پی پی) حرم پاک مکہ شریف میں زم زم کے کنویں کی توسیع اور از سرنو مرمت کا 72 فیصد کام مکمل ہو گیا،رمضان المبارک تک کام کی تکمیل کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق ادارہ امور حرمین کے نگران اعلی شیخ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس نے ۔حرم پاک میں زم زم کے کنوین کی توسیع ار از سرنو مرمت کے ترقیاتی کام …
حرم مکی میں زم زم کے کنویں کی توسیع اور از سرنو مرمت کا 72 فیصد کام مکمل

مزید خبریں
مکة المکرمہ ۔ 2 فروری (اے پی پی) حرم پاک مکہ شریف میں زم زم کے کنویں کی توسیع اور از سرنو مرمت کا 72 فیصد کام مکمل ہو گیا،رمضان المبارک تک کام کی تکمیل کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق ادارہ امور حرمین کے نگران اعلی شیخ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس نے ۔حرم پاک میں زم زم کے کنوین کی توسیع ار از سرنو مرمت کے ترقیاتی کام کا جائزہ لینے کے لئے دورہ کیا جس کے بعد انھوں نے کام کی رفتار پر اطمینان ظاہر کیا،انھیں پراجیکٹ کے چیف انجینئر نے بتایا کہ زم زم کے کنویں کی توسیع ار از سرنو مرمت کا 72 فیصد کام مکمل ہو گیا ہے اور شیڈول کے مطابق رمضان المبارک کی آمد تک کام کی تکمیل ہو جائے گی۔انھوںنے کہا کہ مذکورہ منصوبہ مکمل ہونے کے بعد زم زم کی روانی زیادہ تیز اور فعال ہو جائے گی ۔منصوبے پر دن رات بلا تعطل کام ہو رہا ہے۔








