سرینگر ۔ 04 فروری (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ضلع پلوامہ میں آج پر امن مظاہرین پر بلا اشتعال فائرنگ کر کے متعدد کشمیری نوجوانوںکو زخمی کر دیا۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج اور پولیس نے اتوار کو صبح سویرے ضلع کے علاقے مرن بونپورہ کا محاصرے کر کے گھر گھر تلاشی شروع کر دی۔ علاقے کے لوگ قابض فورسز کے آپریشن کے خلاف سڑکوں …
مقبوضہ کشمیر: بھارتی فورسزکی پلوامہ میں مظاہرین پر فائرنگ

مزید خبریں
سرینگر ۔ 04 فروری (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ضلع پلوامہ میں آج پر امن مظاہرین پر بلا اشتعال فائرنگ کر کے متعدد کشمیری نوجوانوںکو زخمی کر دیا۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج اور پولیس نے اتوار کو صبح سویرے ضلع کے علاقے مرن بونپورہ کا محاصرے کر کے گھر گھر تلاشی شروع کر دی۔ علاقے کے لوگ قابض فورسز کے آپریشن کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے اور احتجاجی مظاہرے شروع کر دیے ۔ قابض اہلکاروں نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے فائرنگ کی اور آنسو گیس کے گولے داغے ۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق فائرنگ سے متعدد نوجوان زخمی ہو گئے ۔








