سرینگر ۔ 05 فروری (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سیدعلی گیلانی نے ہرےانہ یونیورسٹی میں زیر تعلیم کشمیری طلباءپر ہندو انتہا پسندوں کے حملے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسلامی تنظیموں کے سربراہان اور مخیر شخصیات سے اپیل کی ہے کہ وہ کشمیری نوجوانوں کیلئے جموںوکشمیر میں ہی نئی یونیورسٹیاں اور دیگر ٹیکنیکل ادارے قائم کرنے میں مدد دیں ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے …
بھارت میں کوئی بھی جگہ کشمیریوں کیلئے محفوظ نہیں، سیدعلی گیلانی

مزید خبریں
سرینگر ۔ 05 فروری (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سیدعلی گیلانی نے ہرےانہ یونیورسٹی میں زیر تعلیم کشمیری طلباءپر ہندو انتہا پسندوں کے حملے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسلامی تنظیموں کے سربراہان اور مخیر شخصیات سے اپیل کی ہے کہ وہ کشمیری نوجوانوں کیلئے جموںوکشمیر میں ہی نئی یونیورسٹیاں اور دیگر ٹیکنیکل ادارے قائم کرنے میں مدد دیں ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سید علی گیلانی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں ہریانہ میں کشمیری طلباءپر حملے پر افسوس ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ بھارت اب کسی بھی طرح کشمیریوں خاص طورپر طلباءاور تاجروں کیلئے محفوظ نہیں ہے اور انہیں ہر جگہ شک کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے اور ان کی زندگیاں اور عزت کو بھی شدید خطرہ لاحق ہے ۔








