نان ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں چھ ماہ کے دوران 19 فیصد اضافہ

اسلام آباد ۔ 6 فروری (اے پی پی) رواں مالی سال 2017-18ءکی پہلی ششماہی کے دوران نان ٹیکسٹائل مصنوعات کی ملکی برآمدات میں 19 فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور جولائی تا دسمبر 2017ءکے دوران برآمدات کا حجم 4.4 ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی برآمدات …

اسلام آباد ۔ 6 فروری (اے پی پی) رواں مالی سال 2017-18ءکی پہلی ششماہی کے دوران نان ٹیکسٹائل مصنوعات کی ملکی برآمدات میں 19 فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور جولائی تا دسمبر 2017ءکے دوران برآمدات کا حجم 4.4 ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی برآمدات میں 83 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔