پی ایم ای ایکس میں6.332بلین روپے کے سودے

کراچی ۔ 6 فروری (اے پی پی) پا کستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ میں پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 3,282 کی سطح پر بند ہوا۔ منگل کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق میٹلز، انرجی اورکوٹس/فاریکس کے 6.325 بلین روپے مالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد 9,279 رہی۔ سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 1.529 بلین روپے تھی جبکہ ڈی جے کے سودوں …

کراچی ۔ 6 فروری (اے پی پی) پا کستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ میں پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 3,282 کی سطح پر بند ہوا۔ منگل کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق میٹلز، انرجی اورکوٹس/فاریکس کے 6.325 بلین روپے مالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد 9,279 رہی۔ سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 1.529 بلین روپے تھی جبکہ ڈی جے کے سودوں کی مالیت 1.297 بلین روپے،کرنسیز کے بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 1.103 بلین روپے، کاپرکے سودوں کی مالیت 640.586 ملین روپے، این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت482.832 ملین روپے، ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت432.520 ملین روپے، چاندی کے سودوں کی مالیت 300.121 ملین روپے، ایس پی 500 کے سودوں کی مالیت 250.716 ملین روپے، پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 197.729 ملین روپے، قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 72.832 ملین روپے اور برینٹ خام تیل کے سودوں کی مالیت 17.637 ملین روپے رہی۔ ایگریکلچرل کموڈٹیز میںکاٹن کی15 لاٹس کے سودے ہوئے جن کی مالیت 6.383 ملین روپے تھی۔