سرینگر ۔ 7 فروری (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر مےں کل جماعتی حرےت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے مسئلہ کشمیر کا آبرومندانہ حل تلاش کرنے کی ضرورت پر زور دےتے ہوئے کہاہے کہ جنگ وجدل، قتل وغارت اور قیدوبند کی جابرانہ کارروائیوں سے قیمتی انسانی زندگیوں اور املاک کے زیاں کے سوا کچھ حاصل نہیں کیا جاسکتا۔کشمیر مےڈےا سروس کے مطابق سےد علی گےلانی نے سرےنگر مےں جاری …
مسئلہ کشمیر ایک زندہ حقیقت ہے ،کشمیری عوام 70 برس سے حق خودارادیت کا مطالبہ کررہے ہیں، سید علی گیلانی

مزید خبریں
سرینگر ۔ 7 فروری (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر مےں کل جماعتی حرےت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے مسئلہ کشمیر کا آبرومندانہ حل تلاش کرنے کی ضرورت پر زور دےتے ہوئے کہاہے کہ جنگ وجدل، قتل وغارت اور قیدوبند کی جابرانہ کارروائیوں سے قیمتی انسانی زندگیوں اور املاک کے زیاں کے سوا کچھ حاصل نہیں کیا جاسکتا۔کشمیر مےڈےا سروس کے مطابق سےد علی گےلانی نے سرےنگر مےں جاری اےک بےان مےں مسئلہ کشمیر کو ایک زندہ حقیقت قرار دیتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام بھی دےگر مہذب اور ترقی یافتہ اقوام کی طرح ایک انسانی مخلوق ہےں جو اپنے انسانی حقوق کے ساتھ ساتھ حقِ خودارادیت کا مطالبہ گزشتہ 70سال سے کرتے آئے ہیں۔








