اسرائیلی بستیوں کی تعمیر امن کی راہ میں رکاوٹ ہے،اسرائیل کے ساتھ فلسطینی ریاست کی تشکیل پر عالمی کثرتِ رائے کے معاملے پر دراڑیں پڑ چکی ہیں،انٹونیو گوٹریش

اقوام متحدہ ۔ 7 فروری (اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹریش نے کہا ہے کہ اسرائیلی بستیوں کی تعمیر امن کی راہ میں رکاوٹ ہے ، اسرائیل کے ساتھ فلسطینی ریاست کی تشکیل پر عالمی کثرتِ رائے کے معاملے پر دراڑیں پڑ چکی ہیں ۔ ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوئترس نے اقوام متحدہ کی کمیٹی سے خطاب کرتے …

اقوام متحدہ ۔ 7 فروری (اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹریش نے کہا ہے کہ اسرائیلی بستیوں کی تعمیر امن کی راہ میں رکاوٹ ہے ، اسرائیل کے ساتھ فلسطینی ریاست کی تشکیل پر عالمی کثرتِ رائے کے معاملے پر دراڑیں پڑ چکی ہیں ۔ ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوئترس نے اقوام متحدہ کی کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے مشرقی مقبوضہ بیت المقدس سمیت اسرائیل کی جانب سے بستیوں کی تعمیر اور مقبوضہ مغربی کنارے میں توسیع پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں اور بین الاقوامی قانون کی رو سے یہ غیرقانونی طرزعمل ہے جو امن کی راہ میں ایک بڑی رکاوٹ ہے جسے روکنا اور تبدیل کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ تشدد کی کارروائیوں اور اشتعال انگیزی سے خوف اور بداعتمادی کی فضا پیدا ہورہی ہے،غزہ کی انسانی ضرورتیں اور معاشی صورت حال بدتر ہوچکی ہے۔