امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن کی چین کے اعلیٰ سفارتی اہلکار یانگ ڑی چی سے ملاقات

واشنگٹن ۔ 9 فروری (اے پی پی) امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے چین کے اعلیٰ سفارتی اہلکار یانگ ڑی چی سے ملکی دارالحکومت واشنگٹن میں ملاقات کی ہے۔جرمن خبررساں ادارے کے مطابق اس ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی معاملات میں پیدا تنازعاتی امور کو زیر بحث لایا گیا۔ اس کے علاوہ ٹلرسن اور ڑی چی نے منشیات کی غیرقانونی تجارت اور شمالی کوریا کے تنازعے پر بھی …

واشنگٹن ۔ 9 فروری (اے پی پی) امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے چین کے اعلیٰ سفارتی اہلکار یانگ ڑی چی سے ملکی دارالحکومت واشنگٹن میں ملاقات کی ہے۔جرمن خبررساں ادارے کے مطابق اس ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی معاملات میں پیدا تنازعاتی امور کو زیر بحث لایا گیا۔ اس کے علاوہ ٹلرسن اور ڑی چی نے منشیات کی غیرقانونی تجارت اور شمالی کوریا کے تنازعے پر بھی توجہ مرکوز کی۔ یانگ ڑی چی اپنے اس2 روزہ دورے کے دوران امریکی حکام کے ساتھ ہونے والی مختلف ملاقاتوں میں خاص طور پر متنازعہ شمالی کوریائی جوہری پروگرام کے حوالے سے بھی چینی حکومتی اقدامات کی تفصیلات بھی بیان کریں گے۔