پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 3,203 کی سطح پر بند

کراچی ۔ 9 فروری (اے پی پی) پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ میں پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 3,203 کی سطح پر بند ہوا۔ جمعرات کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق میٹلز، انرجی اور کوٹس/فاریکس کے 8.206 بلین روپے مالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد 9,117 رہی۔ سب سے زیادہ سودے ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے ہوئے جن کی مالیت2.379 بلین روپے رہی جبکہ سونے …

کراچی ۔ 9 فروری (اے پی پی) پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ میں پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 3,203 کی سطح پر بند ہوا۔ جمعرات کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق میٹلز، انرجی اور کوٹس/فاریکس کے 8.206 بلین روپے مالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد 9,117 رہی۔ سب سے زیادہ سودے ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے ہوئے جن کی مالیت2.379 بلین روپے رہی جبکہ سونے کے ہونے والے سودوں کی مالیت 1.863 بلین روپے، کرنسیز کے بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 1.823 بلین روپے، ڈی جے کے سودوں کی مالیت 793.056 ملین روپے،کاپر کے سودوں کی مالیت 551.781 ملین روپے، این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت365.197 ملین روپے، چاندی کے سودوں کی مالیت 240.423 ملین روپے میں ہوئے۔