کراچی ۔ 9 فروری (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 128.93 پوائنٹس کے اضافے سے 43808.80 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 22 ارب 78 کروڑ 97 لاکھ 60 ہزار 920 روپے کا اضافہ ہوگیا تاہم تجارتی حجم میں 24 کروڑ 20 لاکھ 74 ہزار 788 روپے کی کمی رونماءہوئی۔ اسی طرح خرید و فروخت میں …
پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان، انڈیکس 128.93 پوائنٹس کے اضافے سے 43808.80 پوائنٹس پر بند
کراچی ۔ 9 فروری (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 128.93 پوائنٹس کے اضافے سے 43808.80 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 22 ارب 78 کروڑ 97 لاکھ 60 ہزار 920 روپے کا اضافہ ہوگیا تاہم تجارتی حجم میں 24 کروڑ 20 لاکھ 74 ہزار 788 روپے کی کمی رونماءہوئی۔ اسی طرح خرید و فروخت میں بھی 2 کروڑ 3 لاکھ 86 ہزار 180 حصص کی مندی دیکھی گئی۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 43700 پوائنٹس اور 43800 پوائنٹس کی دو بالائی نفسیاتی حدیں عبور کرتے ہوئے 128.93 پوائنٹس کے اضافے سے 43808.80 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 66.59 پوائنٹس کی تیزی سے 21896.08 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 72.37 پوائنٹس کا اضافہ رونماءہوا تاہم کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 41.94 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔









