یہودی بستیوں کا معاملہ امن عمل کو پیچیدہ بنا سکتا ہے، ٹرمپ کا انتباہ

واشنگٹن۔12 فروری (اے پی پی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل کو متنبہ کیا ہے کہ یہودی آبادکاری کے معاملے میں احتیاط سے کام لے، اس سے امن عمل پیچدگی کا شکار ہو سکتا ہے۔صدر ٹرمپ نے ایک اسرائیل اخبار سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انھیں نہیں لگتا کہ فلسطین اور اسرائیل کے امن مذاکرات کے لئے فی الحال راضی ہیں، اس لیے ہمیں انتظار کرنا ہوگا۔یہودی بستیوں کے امن …

واشنگٹن۔12 فروری (اے پی پی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل کو متنبہ کیا ہے کہ یہودی آبادکاری کے معاملے میں احتیاط سے کام لے، اس سے امن عمل پیچدگی کا شکار ہو سکتا ہے۔صدر ٹرمپ نے ایک اسرائیل اخبار سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انھیں نہیں لگتا کہ فلسطین اور اسرائیل کے امن مذاکرات کے لئے فی الحال راضی ہیں، اس لیے ہمیں انتظار کرنا ہوگا۔یہودی بستیوں کے امن منصوبے کا حصہ ہونے سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا ہم ان بستیوں سے متعلق بات کریں گے۔ ان بستوں نے چیزوں کو ہمیشہ پیچدہ بنایا اور میرا خیال ہے کہ اسرائیل کو ان بستیوں کی تعمیر کے حوالے سے محتاط ہونا چاہیے۔