عراق میں داعش کے خلاف جنگ کے بعد ہر چوتھا بچہ غربت کا شکارہے، یونیسف

بغداد۔12 فروری (اے پی پی)اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسف کے اعداد وشمار میں کہاگیا ہے کہ عراق میں داعش کے خلاف جنگ کے بعد سے ہر چوتھا بچہ غربت کا شکار ہوچکا ہے۔عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق یونیسف نے گزشتہ روز ایک بیان میں کہا ہے کہ اقوام متحدہ نے 2014ءکے بعد عراق میں تعلیمی اداروں پر ڈیڑھ سو حملوں اور صحت کے مراکز اور اہلکاروں پر 50 حملوں …

بغداد۔12 فروری (اے پی پی)اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسف کے اعداد وشمار میں کہاگیا ہے کہ عراق میں داعش کے خلاف جنگ کے بعد سے ہر چوتھا بچہ غربت کا شکار ہوچکا ہے۔عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق یونیسف نے گزشتہ روز ایک بیان میں کہا ہے کہ اقوام متحدہ نے 2014ءکے بعد عراق میں تعلیمی اداروں پر ڈیڑھ سو حملوں اور صحت کے مراکز اور اہلکاروں پر 50 حملوں کی تصدیق کی ہے۔عراق بھر میں نصف سکولوں کی مرمت کی ضرورت ہے جبکہ داعش کے خلاف جنگ کے نتیجے میں 30 لاکھ سے زیادہ بچوں کی تعلیم میں خلل پڑا تھا۔iونیسف کے مشرقِ وسطیٰ اور شمالی افریقا کے لیے علاقائی ڈائریکٹر گیرٹ کپلائر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بچے عراق کا مستقبل ہیں۔