مقبول بٹ اور افضل گورو کی برسیوں کے موقع پر پابندیوں کے نفاذ اور حریت قائدین کی گرفتاریوں کی مذمت

سرینگر ۔ 12 فروری (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس نے معروف کشمیری رہنماﺅںشہید محمد مقبول بٹ اور شہید محمد افضل گورو کی برسیوں کے موقع پرکٹھ پتلی انتظامیہ کی طرف سے سخت پابندیوں کے نفاذ اور حریت قائدین کی نظربندی کی شدید مذمت کی ہے ۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاکہ انتظامیہ نے پابندیاں عائد کر کے …

سرینگر ۔ 12 فروری (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس نے معروف کشمیری رہنماﺅںشہید محمد مقبول بٹ اور شہید محمد افضل گورو کی برسیوں کے موقع پرکٹھ پتلی انتظامیہ کی طرف سے سخت پابندیوں کے نفاذ اور حریت قائدین کی نظربندی کی شدید مذمت کی ہے ۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاکہ انتظامیہ نے پابندیاں عائد کر کے ایک بار پھر ثابت کردیا ہے کہ جموںوکشمیرعملاً ایک پولیس سٹیٹ ہے اور دنیا کا سب سے بڑی جمہوریت ہونے کا بھارت کا دعویٰ محض ایک فراڈ اور دھوکہ ہے۔انہوںنے کہاکہ حریت کانفرنس نے کشمیری شہداءکو خراج عقیدت پیش کرنے اور نئی دلی کی تہاڑ جیل سے ان کی میتوں کی ان کے اہل خانہ کو واپسی کے مطالبے کے حق میں مکمل ہڑتال اورسونا وار میںاقوام متحدہ کے مبصر دفتر کی طرف مار چ کی کال دی تھی تاہم انتظامیہ نے مارچ کو ناکام بنانے کیلئے متعدد آزادی پسند رہنماﺅں اور کارکنوں کو گرفتار اور سخت پابندیاں نافذ کر دیں ۔