اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی کا عالمی ادارے کی سپیشل کمیٹی آن پیس کیپنگ آپریشنز کے اجلاس سے خطاب

اقوام متحدہ ۔ 13 فروری (اے پی پی) پاکستان نے اقوام متحدہ سے کنٹرول لائن پر بڑھتی کشیدگی سے نمٹنے کے لئے بھارت و پاکستان میں اپنے فوجی مبصر گروپکو وسعت دینے کا مطالبہ کیا ہے۔یہ مطالبہ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے عالمی ادارے کی سپیشل کمیٹی آن پیس کیپنگ آپریشنز کے اجلاس میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ کنٹرول لائن پر موجود خطرات …

اقوام متحدہ ۔ 13 فروری (اے پی پی) پاکستان نے اقوام متحدہ سے کنٹرول لائن پر بڑھتی کشیدگی سے نمٹنے کے لئے بھارت و پاکستان میں اپنے فوجی مبصر گروپکو وسعت دینے کا مطالبہ کیا ہے۔یہ مطالبہ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے عالمی ادارے کی سپیشل کمیٹی آن پیس کیپنگ آپریشنز کے اجلاس میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ کنٹرول لائن پر موجود خطرات اور حقائق کے پس منظر میں یونائیٹڈ نیشنز ملٹری آبزرور گروپ ان انڈیا اینڈ پاکستان میں توسیع کی ضرورت ہے کیونکہ یہ مبصر گروپ خطے میں استحکام کا ناگزیر عنصر ہے۔اقوام متحدہ کی اس کمیٹی میں عالمی ادارے کے امن مشنز کے لئے افرادی قوت فراہم کرنے والے ممالک،اقوام متحدہ کو فنڈز فراہم کرنے والے ممالک ، سلامتی کونسل کے ارکان اور اقوام متحدہ کے سیکرٹریٹ کے نمائندے شامل ہیں۔ پاکستانی مندوب نے کہا کہ سلامتی کونسل کے سیاسی مصلحتوں پر منحصر مینڈیٹ نے زمینی صورتحال کے ساتھ ساتب اقوام متحدہ کے امن اہلکاروں کی سکیورٹی کو بھی پیچیدہ بنا دیا ہے۔ بدلتے حقائق کو اختیار کرتے ہوئے بھی قیام امن کے بنیادی اصولوں کی پاسداری کی جانی چاہیے۔امن کے قیام اور امن کے لئے طاقت کے استعمال کے درمیان ابہام پیدا کرنے سے عالمی ادارے کے امن اہلکاروں کی غیر جانبداری متاثر ہو گی۔ تنازعات کے سیاسی حل کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے پاکستانی مندوب نے کہا کہ کسی بھی تنازعہ کی بنیادی وجوہات پر توجہ دیے بغیر پائیدار امن ممکن نہیں۔