لودھراں کے عوام کے فیصلے کی بلند آہنگ گونج عام انتخابات میں بھی سنائی دے گی، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی عوامی نمائندوں اور ورکروں سے گفتگو

66
پاکستان سیاسی اور آئینی جدوجہد کے نتیجہ میں معرض وجود میں آیا ،وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا یوم پاکستان پر پیغام

لاہور۔18 فروری(اے پی پی )وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ لودھراں کے عوام کے فیصلے کی بلند آہنگ گونج عام انتخابات میں بھی سنائی دے گی۔2018کے الیکشن میں پاکستان کا ہر حلقہ لودھراں بن جائے گا۔ عمران خان سن لیں فیصلے ایمپائر کی انگلی سے نہیں ،عوام کے انگوٹھے سے ہوتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے عوامی نمائندوں اور ورکروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے عوام کی بے لوث خدمت کر کے دل جیت لئے۔ ہم دلوں تک جانے والے راستے بناتے ہیں۔ تعلیم صحت، زراعت سمیت ہر شعبے میں تاریخ ساز پراجیکٹ لانے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے ہمیشہ عوام سے کئے گئے وعدے نبھائے ہیں۔