ممبر قو می اسمبلی کیپٹن( ر)محمد صفدر کی ضمانت برقرار،اسلام آباد ہائی کورٹ نے نیب کی درخواست خارج کر دی

88

اسلام آباد۔19 فروری (اے پی پی) اسلام آباد ہائی کورٹ نے ممبر قو می اسمبلی کیپٹن( ر)محمد صفدر کی ضمانت برقرار رکھتے ہوئے نیب کی درخواست خارج کر دی ہے ۔پیر کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ڈویژن بینچ نے محفوظ شدہ فیصلہ سنایا۔عدالت نے 14 دسمبر کو دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔احتساب عدالت نے ایون فیلڈ پراپرٹیز ریفرنس پر کپٹن( ر) محمد صفدر کی درخواست ضمانت منظور کی تھی۔نیب نے احتساب عدالت کا فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔