35.5 C
Islamabad
جمعرات, مئی 15, 2025
ہومکھیل کی خبریںآٹھویں عامر کیبلز T-20ویٹرنز کرکٹ چیمپئن شپ

آٹھویں عامر کیبلز T-20ویٹرنز کرکٹ چیمپئن شپ

- Advertisement -

لاہور۔27 فروری(اے پی پی )عامر کیبلز کے زیر اہتمام آٹھویں عامر کیبلز T-20 کلر کٹ ویٹرنز کرکٹ چیمپئن شپ کے مقابلے شاہ فیصل کرکٹ گراﺅنڈ پر جاری ہیں۔ ترک پلاسٹ نے مریدکے ٹائیگرز کو 8 وکٹوں جبکہ تاج واٹر ٹینک نے پنجاب کاٹیج کو 9رنز سے شکست دے دی۔ پہلے میچ میں مریدکے ٹائیگرز نے پہلے کھیلتے ہوئے 19 اوورز میں تمام کھلاڑیوں کے نقصان پر 106 رنز بنائے ۔ نصیر احمد نے 33 اور وسیم فضل نے 21 رنز بنائے۔ ترک پلاسٹ کی جانب سے شاندار باﺅلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ندیم بیگ نے 5/18، بلال خلجی 2/22، میاں یاسر 1/16، ندیم بوٹا 1/15 اور حاجی شاہد نے 1/21 وکٹ حاصل کیں۔ جواب میں ترک پلاسٹ نے 10.4 اوورز میں 2 کھلاڑیوں کے نقصان پر مطلوبہ سکور پوراکرلیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=91089

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں