صدرِ مملکت ممنون حسین سے اردن کے سبکدوش ہونے والے سفیر نواف خلیفہ صریرا کی الوداعی ملاقات

97
APP10-28 ISLAMABAD: February 28 - Ambassador of Jordan, Nawaf Khalifa Saraireh at a farewell call on President Mamnoon Hussain at the Aiwan-e-Sadr. APP

اسلام آباد ۔ 28 فروری (اے پی پی) صدرِ مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان اور اردن کے درمیان گہرے دوستانہ اور برادرانہ تعلقات استوار ہیں جن کی وسعت میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے یہ بات بدھ کو اردن کے سبکدوش ہونے والے سفیر نواف خلیفہ صریرا سے الوداعی ملاقات میں کیا۔ صدرِ مملکت نے کہا کہ اردن کے شاہ حسین پاکستان میں انتہائی مقبول شخصیت تھے اور انہیں پاکستان میں احترام، محبت اور عظیم دوست کی نگاہ سے دیکھا جاتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ شاہ عبد اللہ بھی انہی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے دونوں ممالک کی دوستی کو آگے بڑھا رہے ہیں۔ صدر ممنون حسین نے دونوں ممالک کے درمیان تجارت کے اضافہ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس میں بہتری کےلئے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی وفود کا تبادلہ انتہائی ضروری ہے۔