اسلام آباد ۔ یکم مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ معاشی استحکام کیلئے سیاسی استحکام ناگزیر ہوتا ہے، ہمیں چین کے ترقیاتی ماڈل سے سیکھنے کی ضرورت ہے، سی پیک کے تحت چین پاکستان میں براہ راست سرمایہ کاری کرنے والا سب سے بڑا ملک بن چکا ہے، چین کے دنیا بھر کے کنیکٹیویٹی کے وژن 2025ءون بیلٹ …
وفاقی وزیر پروفیسر احسن اقبال کا چینی سفارتکاروں اور چینی کمپنیوں کے اعزاز میں عشائیہ تقریب سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ یکم مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ معاشی استحکام کیلئے سیاسی استحکام ناگزیر ہوتا ہے، ہمیں چین کے ترقیاتی ماڈل سے سیکھنے کی ضرورت ہے، سی پیک کے تحت چین پاکستان میں براہ راست سرمایہ کاری کرنے والا سب سے بڑا ملک بن چکا ہے، چین کے دنیا بھر کے کنیکٹیویٹی کے وژن 2025ءون بیلٹ ون روڈ میں سی پیک کو کلیدی مقام حاصل ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاک۔چین اقتصادی تعلقات کے 5 سال کی کامیاب تکمیل اور چین کے قومی دن کے حوالہ سے وزارت منصوبہ بندی و ترقی کی طرف سے چینی سفارتکاروں اور چینی کمپنیوں کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ سے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ توقع ہے چین کی تاریخ کا یہ نیا سال پاک۔چین تعلقات کو معاشی اور صنعتی تعلقات میں دھارنے کیلئے بہترین سال ثابت ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ چین اور پاکستان خصوصی تعلقات کے رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میری پیشہ وارانہ زندگی کے تجربات کا ایک شاندار حصہ سی پیک سے منسلک ہے جس کے ذریعے دونوں ممالک کے مابین آزمودہ تعلقات کو اقتصادی تعلقات میں ڈھالا جا رہا ہے اور دونوں ملک ترقی کی ایک نئی منزل کی جانب گامزن ہیں۔ دنوں کے سفر کو گھنٹوں میں تبدیل کر دیا گیا ہے اور اگلہ مرحلہ اقتصادی زونز اور فائبر آپٹک کے ذریعے ڈیجیٹلائزیشن کی تکمیل کا ہو گا جس پر تیزی سے کام شروع کر دیا گیا ہے۔








