وزیر مملکت برائے خزانہ رانا محمد افضل خان کا قومی اسمبلی میں توجہ مبذول نوٹس کا جواب

اسلام آباد ۔ 2 مارچ (اے پی پی) حکومت کی طرف سے قومی اسمبلی کو بتایا گیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین حکومت نہیں اوگرا کرتی ہے‘ عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 54 ڈالر سے بڑھ کر 64 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہیں‘ جونہی قیمتیں کم ہوئیں عوام کو ریلیف دیا جائے گا۔ جمعہ کو قومی اسمبلی میں سید نوید قمر کے پٹرولیم مصنوعات کی …

اسلام آباد ۔ 2 مارچ (اے پی پی) حکومت کی طرف سے قومی اسمبلی کو بتایا گیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین حکومت نہیں اوگرا کرتی ہے‘ عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 54 ڈالر سے بڑھ کر 64 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہیں‘ جونہی قیمتیں کم ہوئیں عوام کو ریلیف دیا جائے گا۔ جمعہ کو قومی اسمبلی میں سید نوید قمر کے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سے متعلق توجہ مبذول نوٹس کا جواب دیتے ہوئے وزیر مملکت برائے خزانہ رانا محمد افضل خان نے کہا کہ حکومت ہر ماہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر نظرثانی کرتی ہے۔