اسلام آباد ۔02 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے قومی صحت سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ حکومتِ جاپان اور دیگر شراکتی اداروں کی جانب سے مستقل تعاون اور مستحکم شراکت داری کی وجہ سے گذشتہ دو سالوں کے دوران پولیو کے تدارک کے پروگرام میں خاطر خواہ کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں،یہ نئی مالی امدادجدید ٹیکنالوجی کے ذریعے ملک سے پولیو کے مکمل تدارک کے لیے اس وائرس …
پولیو کے تدارک میں خاطر خواہ کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں، سائرہ افضل تارڑ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔02 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے قومی صحت سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ حکومتِ جاپان اور دیگر شراکتی اداروں کی جانب سے مستقل تعاون اور مستحکم شراکت داری کی وجہ سے گذشتہ دو سالوں کے دوران پولیو کے تدارک کے پروگرام میں خاطر خواہ کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں،یہ نئی مالی امدادجدید ٹیکنالوجی کے ذریعے ملک سے پولیو کے مکمل تدارک کے لیے اس وائرس کی تشخیص کے عمل کو مزید موثر بنانے میں مددگار ثابت ہو گی، جاپان کی حکومت نے پولیو کے تدارک کے لیے وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں قائم ریجنل ریفرنس لیبارٹری میں استعمال ہونے والے سائنسی و تحقیقی آلات کی خریداری میں 30 لاکھ 20 ہزار ڈالر کی مالی امداد فراہم کرنے کااعلان کیا ہے۔ جدید ٹیکنالوجی سے لیس مالیکیولربیالوجی کے سائنسی و تحقیقاتی آلات ، جنیٹک اینا لائزر، پی سی آر مشین، انکیوبیٹرز اور فریزرز کے علاوہ دیگر آلات کی خریداری سے لیبارٹری میں نمونہ جات پر تحقیقی عمل کو مزید موثر بنانے میں مدد حاصل ہو گی،








