سینیٹ کی 52 نشستوں پر انتخاب (کل) ہفتہ کو ہوگا

اسلام آباد ۔ 2 مارچ (اے پی پی) سینیٹ کی 52 نشستوں پر انتخاب (کل) ہفتہ کو ہوگا۔ حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے تمام اراکین عدالت عظمیٰ کے فیصلے کے بعد آزاد حیثیت میں الیکشن میں حصہ لیں گے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے سینیٹ انتخابات کے لئے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی۔ پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے سینیٹرز کے انتخاب کے لئے پولنگ چاروں …

اسلام آباد ۔ 2 مارچ (اے پی پی) سینیٹ کی 52 نشستوں پر انتخاب (کل) ہفتہ کو ہوگا۔ حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے تمام اراکین عدالت عظمیٰ کے فیصلے کے بعد آزاد حیثیت میں الیکشن میں حصہ لیں گے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے سینیٹ انتخابات کے لئے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی۔ پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے سینیٹرز کے انتخاب کے لئے پولنگ چاروں متعلقہ صوبائی اسمبلیوں میں جبکہ اسلام آباد اور فاٹا کی نشستوں کے لئے پولنگ قومی اسمبلی میں ہوگی، سندھ اور پنجاب سے 12، 12 سینیٹرز کا انتخاب ہوگا جبکہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان سے 11،11 سیینیٹرز منتخب ہوں گے، فاٹا سے 4 اور اسلام آباد سے 2 ارکان ایوان بالا کا حصہ بنیں گے۔ تفصیلات کے مطابق سینیٹرز کی آئینی مدت 6 برس ہے اور ہر 3 برس بعد سینیٹ کے نصف ارکان اپنی مدت پوری کرکے ریٹائر ہوجاتے ہیں اور نصف ارکان نئے منتخب ہوکر آتے ہیں۔