بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی،ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد ۔ 2 مارچ (اے پی پی) پاکستان نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفتر خارجہ طلب کیا اور بھارتی فورسزکی جانب سے ایل او سی پر بھمبر/سماہنی سیکٹرز میں بلا اشتعال فائرنگ پر شدید احتجاج کیا۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق یکم مارچ جمعرات کوکنٹرول لائن پر بھمبر/سماہنی سیکٹرز میں بھارتی قابض فوج کی جانب سے بلا اشتعال مارٹرزحملے میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا …

اسلام آباد ۔ 2 مارچ (اے پی پی) پاکستان نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفتر خارجہ طلب کیا اور بھارتی فورسزکی جانب سے ایل او سی پر بھمبر/سماہنی سیکٹرز میں بلا اشتعال فائرنگ پر شدید احتجاج کیا۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق یکم مارچ جمعرات کوکنٹرول لائن پر بھمبر/سماہنی سیکٹرز میں بھارتی قابض فوج کی جانب سے بلا اشتعال مارٹرزحملے میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میںڈھیری نیہالا گاوں کا بے گناہ شہری ظفر اقبال ولد نور محمد شہید جبکہ حملے میں انکی اہلیہ اور بچہ زخمی ہوگیا۔ ڈائریکٹر جنرل (جنوبی ایشیاءو سارک) ڈاکٹر محمد فیصل نے جمعہ کو بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کر کے بھارتی فورسز کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ پر احتجاجی مراسلہ انکے حوالے کیا۔ دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ضبط و تحمل کے مطالبے کے باوجود بھارت کی طرف سے جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیاں کی جارہی ہے۔