الیکشن کمشنر کی سیکریٹری الیکشن کمیشن کو ہدایت

اسلام آباد ۔ 2 مارچ (اے پی پی) چیف الیکشن کمشنر جسٹس سردار محمد رضا نے سیکریٹری الیکشن کمیشن کو ہدایت کی کہ سینیٹ الیکشن کی کوریج کے سلسلے میں میڈیا کو جو مشکلات ہیں، ان کا فی الفور ازالہ کیا جائے اور میڈیا کو معمول کے مطابق اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریاں پوری کرنے دی جائیں جس طرح وہ پہلے ماضی میں سینیٹ الیکشن کے الیکشن کی کوریج کرتے …

اسلام آباد ۔ 2 مارچ (اے پی پی) چیف الیکشن کمشنر جسٹس سردار محمد رضا نے سیکریٹری الیکشن کمیشن کو ہدایت کی کہ سینیٹ الیکشن کی کوریج کے سلسلے میں میڈیا کو جو مشکلات ہیں، ان کا فی الفور ازالہ کیا جائے اور میڈیا کو معمول کے مطابق اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریاں پوری کرنے دی جائیں جس طرح وہ پہلے ماضی میں سینیٹ الیکشن کے الیکشن کی کوریج کرتے تھے۔ جمعہ کو سیکریٹری الیکشن کمیشن نے چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کی۔ اس موقع پر چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ میڈیا الیکشن کمیشن کا اہم پارٹنر اور ستون ہے جو نہایت فرض شناسی کے ساتھ اپنی خدمات بخوبی انجام دے رہا ہے لہذا ان کو کسی قسم کی شکایت نہیں ہونی چاہئے تاکہ وہ معمول کے مطابق سینیٹ الیکشن کی کوریج کرسکیں۔