سینیٹ انتخابات کے لئے الیکشن کمیشن کا ضابطہ اخلاق جاری

اسلام آباد ۔ 2 مارچ (اے پی پی) سینیٹ انتخابات کے لئے الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق جاری کر دیا۔ قومی و صوبائی اسمبلیوں کے اراکین کو اسمبلی سیکرٹریٹ کا کارڈ ساتھ لانا ہوگا،بیلٹ پیپر کو خراب کرنے، جعلی بیلٹ پیپر استعمال کرنے پر کارروائی ہوگی ،موبائل فون کو پولنگ اسٹیشن لانے پر مکمل پابندی ہوگی۔ الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری ضابطہ اخلاق کے مطابق قومی و صوبائی اسمبلیوں …

اسلام آباد ۔ 2 مارچ (اے پی پی) سینیٹ انتخابات کے لئے الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق جاری کر دیا۔ قومی و صوبائی اسمبلیوں کے اراکین کو اسمبلی سیکرٹریٹ کا کارڈ ساتھ لانا ہوگا،بیلٹ پیپر کو خراب کرنے، جعلی بیلٹ پیپر استعمال کرنے پر کارروائی ہوگی ،موبائل فون کو پولنگ اسٹیشن لانے پر مکمل پابندی ہوگی۔ الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری ضابطہ اخلاق کے مطابق قومی و صوبائی اسمبلیوں کے اراکین کو اسمبلی سیکریٹریٹ کا کارڈ ساتھ لانا ہوگا، موبائل فون کے پولنگ اسٹیشن لانے پر مکمل پابندی ہوگی، بیلٹ پیپرز اور ووٹ کی رازداری کو یقینی بنانا ہوگا، بیلٹ پیپر کو خراب کرنے، جعلی بیلٹ پیپر استعمال کرنے پر کارروائی ہوگی۔