،صدر مملکت ممنون حسین ، سے یاسمین عباسی کی الوداعی ملاقات

اسلام آباد ۔ 2 مارچ (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ قومی کارکردگی میں اضافہ کےلئے خواتین کی ورک فورس میں شمولیت اور متعلقہ قوانین کے تحت متاثرہ خواتین کی دادرسی اور انصاف کی فراہمی کیلئے خواتین محتسب کے ادارے کا کردار بہت اہم ہے۔ انہوں نے یہ بات وفاقی محتسب برائے تحفظِ ناموسِ خواتین بر مقام کار جسٹس (ر) یاسمین عباسی سے بات چیت …

اسلام آباد ۔ 2 مارچ (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ قومی کارکردگی میں اضافہ کےلئے خواتین کی ورک فورس میں شمولیت اور متعلقہ قوانین کے تحت متاثرہ خواتین کی دادرسی اور انصاف کی فراہمی کیلئے خواتین محتسب کے ادارے کا کردار بہت اہم ہے۔ انہوں نے یہ بات وفاقی محتسب برائے تحفظِ ناموسِ خواتین بر مقام کار جسٹس (ر) یاسمین عباسی سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے اپنی مدت ملازمت کی تکمیل کے بعد ان سے جمعہ کو ایوان صدر میں الوداعی ملاقات کی۔