اسلام آباد ۔ 2 مارچ (اے پی پی)چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے پیشہ وارانہ امور اور خطہ کی مجموعی سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے پاک بحریہ کی …
چیئرمین جوائنٹ چیفس جنرل زبیر محمود حیات کی پاک بحریہ کے سربراہ سے ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 2 مارچ (اے پی پی)چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے پیشہ وارانہ امور اور خطہ کی مجموعی سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے پاک بحریہ کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور عزم ِ صمیم کو سراہا اور بحرِہند میں قانون کی بالادستی اور میری ٹائم سکیورٹی کے قیام کے ضمن میں پاک بحریہ کے کرادر اور خدمات کی تعریف کی۔








