اسلام آباد ۔ 2 مارچ (اے پی پی) پاکستان اور روس نے باہمی تعاون و مفادات پر مبنی مجموعی دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کر لیا۔ یہ اتفاق رائے جمعہ کو یہاں وزارت خارجہ میں سٹرٹیجک استحکام سے متعلق پاک۔روس مشاورتی گروپ کے بارہویں اجلاس کے موقع پر پایا گیا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق خصوصی سیکرٹری (یو این& ای سی) تسنیم اسلم نے اجلاس میں …
پاک۔روس مشاورتی گروپ کے بارہویں اجلاس کا انعقاد باہمی تعاون و مفادات پر مبنی مجموعی دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 2 مارچ (اے پی پی) پاکستان اور روس نے باہمی تعاون و مفادات پر مبنی مجموعی دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کر لیا۔ یہ اتفاق رائے جمعہ کو یہاں وزارت خارجہ میں سٹرٹیجک استحکام سے متعلق پاک۔روس مشاورتی گروپ کے بارہویں اجلاس کے موقع پر پایا گیا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق خصوصی سیکرٹری (یو این& ای سی) تسنیم اسلم نے اجلاس میں پاکستانی وفد جبکہ رشین فیڈریشن کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے اپنے ملک کی قیادت کی۔ دونوں فریقوں نے اسلحہ کی روک تھام، تخفیف اسلحہ اور ہتھیاروں کے عدم پھیلاﺅ سمیت علاقائی و بین الاقوامی امور پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا۔ تیزی سے تبدیل ہوتی ہوئی تزویراتی منظر نامہ کے تناظر میں بات چیت کے دوران متعدد عصری معاملات پر دونوں ملکوں کے موقف میں یکسانیت پائی گئی۔








