اسلام آباد ۔ 2 مارچ (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ ملک کا مستقبل نوجوانوں کے ہاتھوں میں ہے اور ہماری نوجوان نسل میں ملک کو درپیش مسائل کا مقابلہ کرنے اور ملک کے مستقبل کو تابناک بنانے کی تمام ترصلاحیتیں موجود ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نےکنیئرڈ کالج برائے خواتین لاہور کی پرنسپل ڈاکٹر رخسانہ ڈیوڈ کی سر براہی میں ملنے …
ملک کا مستقبل نوجوانوں کے ہاتھوں میں ہے، سردار ایاز صادق

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 2 مارچ (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ ملک کا مستقبل نوجوانوں کے ہاتھوں میں ہے اور ہماری نوجوان نسل میں ملک کو درپیش مسائل کا مقابلہ کرنے اور ملک کے مستقبل کو تابناک بنانے کی تمام ترصلاحیتیں موجود ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نےکنیئرڈ کالج برائے خواتین لاہور کی پرنسپل ڈاکٹر رخسانہ ڈیوڈ کی سر براہی میں ملنے والے طالبات کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے جمعہ کو پارلیمنٹ ہاوس میں ان سے ملاقات کی۔ سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ کسی بھی ملک کی تعمیر و تر قی اور خوشحالی کےلئے تعلیم کا ہونا ناگزیر ہے اور صر ف وہی اقوام ترقی کرتی ہیں جن کی تعلیم اولین ترجیح ہوتی ہے۔ سپیکر نے طالبات کو ملک کی یونیورسٹیوں میں پارلیمانی مطالعہ کے مضامین کو متعارف کرانے کے اپنے اقدام سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل کے ذہنوں میں پاکستان میں پارلیمانی جمہوریت، تاریخ اورجدوجہد اور اہمیت کو اجاگر کرنے اور جمہوری اقدارکو فروغ دینے کا یہ بہترین ذریعہ ہے۔ سردار ایاز صادق نے وفد کو پارلیمنٹ کی طرف سے اٹھائے گئے ان اقدامات سے بھی آگاہ کیا جن سے پارلیمنٹ کے کام کے طریقہ کار کو مزید فعال بنانا ہے۔








