وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے راولپنڈی کہوٹہ شاہراہ کو دو رویہ کرنے کے منصوبہ کا سنگ بنیاد رکھ دیا

کہوٹہ ۔03 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے راولپنڈی کہوٹہ شاہراہ کو دو رویہ کرنے کے منصوبہ کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ منصوبے کے تحت راولپنڈی، کہوٹہ سڑک کی بہتری اور مرمت بھی کی جائے گی۔ منصوبے کے 28 کلومیٹر طویل سیکشن کو دو مرحلوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پہلے مرحلے میں کاک پل سے تریکھیاں تک 16.5 کلومیٹر طویل سیکشن شامل ہے۔ دوسرے مرحلے تریکھیاں …

کہوٹہ ۔03 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے راولپنڈی کہوٹہ شاہراہ کو دو رویہ کرنے کے منصوبہ کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ منصوبے کے تحت راولپنڈی، کہوٹہ سڑک کی بہتری اور مرمت بھی کی جائے گی۔ منصوبے کے 28 کلومیٹر طویل سیکشن کو دو مرحلوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پہلے مرحلے میں کاک پل سے تریکھیاں تک 16.5 کلومیٹر طویل سیکشن شامل ہے۔ دوسرے مرحلے تریکھیاں سے کہوٹہ تک 12 کلومیٹر طویل سیکشن مکمل کیا جائے گا۔ منصوبہ کے تحت سہالہ بائی پاس، کہوٹہ بائی پاس اور تین پل شامل ہیں۔