مسلم لیگ (ن) کی حکومت کو ختم کرنے کے دعوے ناکام ہوں گے، طلال چوہدری

اسلام آباد ۔ 03 مارچ (اے پی پی) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کو ختم کرنے کے دعوے ناکام ہوں گے۔ ہفتہ کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کو ختم کرنے کے دعوےدارلوگ ناکام ہوں گے۔ وزیر مملکت نے کہا کہ پارلیمنٹ سپریم ادارہ ہے۔ انہوں …

اسلام آباد ۔ 03 مارچ (اے پی پی) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کو ختم کرنے کے دعوے ناکام ہوں گے۔ ہفتہ کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کو ختم کرنے کے دعوےدارلوگ ناکام ہوں گے۔ وزیر مملکت نے کہا کہ پارلیمنٹ سپریم ادارہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر منتخب ہونے والا سینیٹر حلف بعد میں اٹھائے گا، پہلے نعرہ لگائے گا کہ میں بھی مسلم لیگ (ن) ہوں۔ وزیر مملکت نے کہا کہ2018ءکے عام انتخابات اس نظریہ پر ہو گا کہ ووٹ کی عزت ہے یا نہیں۔انہوں نے کہا کہ مخالفین اداروں کو متنازع بنا رہے ہیں۔ وزیر مملکت نے کہا کہ عمران خان وزیراعظم تو بننا چاہتے ہیں لیکن ووٹ دینے نہیں آتے۔