اسلام آباد ۔ 04 مارچ (اے پی پی) وزیر مملکت اطلاعات ، نشریات، قومی تاریخ و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب شہباز شریف پر تنقید کرنے سے پہلے آپ کو شرم آنی چاہیے،آپ کے حصے کا کام بھی شہباز شریف نے کیا ہے،عمران صاحب آپ تو ڈینگی سے ڈر کے مارے پہاڑپر چڑھ گئے تھے ،یہ شہبازشریف تھے جنہوں نے خیبرپختونخوا کے لوگوں کی مدد کی ،شہبا زشریف کے جذبے ،محنت اور ایمانداری کا اعتراف چین اورٹرانسپرنسی انٹرنیشل سمیت تمام عالمی ادارے کر رہے ہیں، انہون نے پنجاب میں خدمت کی ایک نئی مثال قائم کی ہے، پنجاب کے منصوبوں پر تنقید کا جواب آئندہ انتخابات میں پاکستان کے عوام آپ کو دینگے ، عمران صاحب ! آپ کے پاس تو گالیاں، جھوٹ, بہتان اور امپائر کی ا±نگلی کے سوا کوئی دوسرا منصوبہ نہیں ہے ، پاکستان کے عوام اپنے منتخب نمائندوں کے ایوان میں عوام کے ووٹ کے تقدس کی بے حرمتی اور پارلیمان پر لعنت بھیجنے والے کو اپنا نمائندہ نہیں بنائیں گے۔اتوار کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران صاحب شہباز شریف پر تنقید کرنے سے پہلے آپ کو شرم آنی چاہیے،آپ کے حصے کا کام بھی انہوں نے کیا ہے ،عمران صاحب آپ تو ڈینگی سے ڈر کے مارے پہاڑپر چڑھ گئے تھے ،یہ شہبازشریف تھے جنہوں نے خیبرپختونخوا کے لوگوں کی مدد کی ۔انہوں نے کہاکہ شہبازشریف نے پنجاب میں خدمت کی ایک نئی مثال قائم کی ہے،صحت ،تعلیم ، توانائی ،ٹرانسپورٹ اورانفراسٹرکچر کی ترقی سمیت تمام شعبوں کو ترقی دی ۔