آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر کی وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر خان سے ملاقات

اسلام آباد ۔ 5 مارچ (اے پی پی) آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر نے وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر خان سے پیر کو ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان وزارت دفاع کے مطابق ملاقات کے دوران وزیر دفاع خرم دستگیر خان نے آزاد جموں و کشمیر میں لائن آف کنٹرول کے قریب رہنے والے شہریوں کی بہادری کو …

اسلام آباد ۔ 5 مارچ (اے پی پی) آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر نے وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر خان سے پیر کو ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان وزارت دفاع کے مطابق ملاقات کے دوران وزیر دفاع خرم دستگیر خان نے آزاد جموں و کشمیر میں لائن آف کنٹرول کے قریب رہنے والے شہریوں کی بہادری کو سراہتے ہوئے کہا کہ بہادر شہری روزانہ کی بنیاد پر بھارتی بلااشتعال فائرنگ کا سامنا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی آزادی کی تحریک کی سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔