ماسکو۔ 19 مارچ (اے پی پی) روس کے صدارتی انتخاب میں ڈالے گئے 99 فیصد سے زیادہ ووٹوں کی گنتی مکمل کرلی گئی جس میں سے صدر ولادیمر پیوٹن کو 76.6 فیصد ووٹ ملے۔یہ بات روسی الیکشن کمیشن کی چیئرپرسن ایلا پامفلووا نے ماسکو میں ایک پریسکانفرنس کے دوران تازہ ترین نتائج سے متعلق بتاتے ہوئے کہی۔انھوں نے کہا کہ اتوار کو ہونے والے صدارتی انتخاب میں ووٹوں کا ٹرن …
ولادیمر پیوٹن 76.6 فیصد ووٹ لے کر چوتھی بار روس کے صدر منتخب

مزید خبریں
ماسکو۔ 19 مارچ (اے پی پی) روس کے صدارتی انتخاب میں ڈالے گئے 99 فیصد سے زیادہ ووٹوں کی گنتی مکمل کرلی گئی جس میں سے صدر ولادیمر پیوٹن کو 76.6 فیصد ووٹ ملے۔یہ بات روسی الیکشن کمیشن کی چیئرپرسن ایلا پامفلووا نے ماسکو میں ایک پریسکانفرنس کے دوران تازہ ترین نتائج سے متعلق بتاتے ہوئے کہی۔انھوں نے کہا کہ اتوار کو ہونے والے صدارتی انتخاب میں ووٹوں کا ٹرن آﺅٹ 67.47 فیصد رہا،کل ڈالے گئے 73.37 ملین (7 کروڑ 33 لاکھ 70 ہزار) ووٹوں میں سے 99.83 فیصد ووٹوں کی گنتی مکمل کرلی گئی ہے جس میں سے صدر ولادیمر پیوٹن نے 76.6 فیصد ووٹوں کے ساتھ فتح حاصل کرلی ہے، دیگر امیدواروں میں گرودنی 11.01 فیصد ووٹوں کے ساتھ دوسرے، زرینووسکی 5.66 فیصد ووٹوں کے ساتھ تیسرے اور سبچک 1.67 فیصد ووٹ حاصل کرکے چوتھے نمبر پر قرار پائے۔انھوں نے کہا کہ الیکشن میں ووٹوں کا تناسب زیادہ رہنے کی وجہ قومی سطح پر آگاہی مہم ہے جس کے باعث لوگوں نے زیادہ سے زیادہ حق رائے دہی کا استعمال کیا۔








