نیویارک ۔ 21 مارچ (اے پی پی) بچوں کے عالمی ادارے یونیسیف کے ترجمان مارکسی مرکادو نے شام کے شمالی علاقے عفرین میں انسانی صورتحال پر سخت تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ ترکی اور شامی فوج نے اس شہر پر قبضہ کر کے علاقے کے عوام کیلئے مشکلات پیدا کر دی ہیں۔ ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق یونیسف کے ترجمان مارکسی مرکادو نے کہا کہ ترکی کی فوج …
یونیسیف کی عفرین کی صورتحال پر تشویش

مزید خبریں
نیویارک ۔ 21 مارچ (اے پی پی) بچوں کے عالمی ادارے یونیسیف کے ترجمان مارکسی مرکادو نے شام کے شمالی علاقے عفرین میں انسانی صورتحال پر سخت تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ ترکی اور شامی فوج نے اس شہر پر قبضہ کر کے علاقے کے عوام کیلئے مشکلات پیدا کر دی ہیں۔ ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق یونیسف کے ترجمان مارکسی مرکادو نے کہا کہ ترکی کی فوج اور سیرین آرمی کی جانب سے عفرین پر قبضے کے بعد اس شہر کی صورتحال انتہائی خراب ہو گئی ہے اور اس شہر میں عام افراد بالخصوص بچوں کیلئے صورتحال انتہائی سنگین ہو گئی ہے۔ یونیسف کے ترجمان نے کہاکہ ایک اندازے کے مطابق اب بھی ایک لاکھ افراد عفرین میں ہیں۔ واضح رہے کہ ترک فوج نے شام کے اس علاقے میں بیس جنوری سے شاخ زیتون کے نام سے آپریشن شروع کر رکھا ہے جسے شام کی حکومت نے غیر قانونی قرار دیا ہے۔








