اقوام متحدہ۔22 مارچ (اے پی پی)اقوام متحدہ نے کابل میں ایک مزار کے قریب نوروز کی تقریب میں حملے کی شدید مذمت کی ہے۔عالمی ادارے کے سربراہ انتونیو گوترش کی طرف سے جاری بیان میں اس حملے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا ہے ۔ پیغام میں کہا گیا ہے کہ نوروز امن اور …
اقوام متحدہ کی کابل میں مزار کے قریب نوروز کی تقریب میں حملے کی شدید مذمت

مزید خبریں
اقوام متحدہ۔22 مارچ (اے پی پی)اقوام متحدہ نے کابل میں ایک مزار کے قریب نوروز کی تقریب میں حملے کی شدید مذمت کی ہے۔عالمی ادارے کے سربراہ انتونیو گوترش کی طرف سے جاری بیان میں اس حملے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا ہے ۔ پیغام میں کہا گیا ہے کہ نوروز امن اور اتحاد جیسی اقدار کے فروغ کا تہوار ہے اور اس تہوار کے موقع پر حملہ کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے اپنے پیغام میں افغان حکومت اور عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار بھی کیا۔







